امریکی ایوان نمائندگان نے روس سے یورینیئم کی درآمدات بند کرنے کا بِل منظور کر لیا

160
US House of Representatives

واشنگٹن ۔13دسمبر (اے پی پی):امریکی ایوان نمائندگان نے روس سے یورینیئم کی درآمدات بند کرنے کا بل منظور کر لیا ۔ ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق بِل کے آئینی حیثیت اختیار کرنے سے90 دن بعد روس سے یورینیئم کی درآمدات ممنوع ہو جائے گی۔

اگر امریکا کے وزیر توانائی، جوہری ری ایکٹر یا پھر امریکا جوہری انرجی کمپنی کو چلانے کے لئے متبادل وسائل کی عدم موجودگی کی تصدیق کرتے ہیں تو اس صورت میں بِل معمولی سطح پر افزودہ یورینیئم کی درآمد کی اجازت دے گا۔بِل کو آئینی شکل اختیار کرنے کے لئے سینٹ کی منظوری اور صدر جوبائیڈن کے دستخط کی بھی ضرورت ہے۔