اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ایگزم بنک نے پاکستان میں بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں 3600میگاواٹ کے حامل 3منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ منصوبے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے حامل ہوں گے ۔ ترجمان کے مطابق یو ایس ایگزم بنک کے نائب صدر …
امریکی ایگزم بنک کا پاکستان میں بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں 3600میگاواٹ کے حامل 3منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار، وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ایگزم بنک نے پاکستان میں بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں 3600میگاواٹ کے حامل 3منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ منصوبے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے حامل ہوں گے ۔ ترجمان کے مطابق یو ایس ایگزم بنک کے نائب صدر انیتے مارسٹیں نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں ایل این جی کے 3بجلی کے منصوبوں کیلئے فناسنگ کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے ۔ یہاں اس کا تذکرہ ضروری ہے کہ وزیر خزانہ نے ستمبر 2015ءمیں دورہ امریکہ کے موقع پر یو ایس ایگزم بنک سے بات چیت شروع کی تھی۔ انہوں نے بنک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا تھا۔








