امریکی بجٹ خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

86
United States

واشنگٹن۔18اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے عرصے کے قومی بجٹ کا خسارہ 31 کھرب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے عرصے کے قومی بجٹ کا خسارہ 31 کھرب ڈالر تک جا پہنچا ہے جو اب تک کا سب سے بڑا سالانہ خسارہ ہے۔خسارے میں اضافے کے پس پردہ عوامل میں ٹیکس آمدنی میں آتی کمی اور کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے شدید متاثرہ معیشت کو تقویت دینے پر اٹھنے والے بھاری اخراجات شامل ہیں۔اس بار کے خسارے نے مالی سال 2009 کا 14کھرب ڈالر خسارے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو عالمی مالیاتی بحران کے فوراً بعد قائم ہوا تھا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالی حالت بحال کرنے سے متعلق بحث و مباحثہ عملی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔