اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):امریکہ کے معاون تجارتی نمائندہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کرسٹوفر ولسن کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کی ہے۔
منگل کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جاری ایک نیوز ریلیز کے مطابق امریکی وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔