33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

امریکی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

- Advertisement -

نیویارک ۔ 17 جون(اے پی پی) امریکی حصص بازاروں میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ وال سٹریٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.5 فیصد کے اضافے سے 17733.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.3 فیصد کی بہتری سے 2077.99 پوائنٹس اور نسداک کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد کے اضافے سے 4844.92 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ بڑی کمپنیوں میرک کے حصص کی قیمتوں میں 2.5 فیصد، جنرل موٹرز کے شئیرز کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اور مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ میراتھن آئل کے شئیرز میں 3.9 فیصد اور ہیلیبرٹن کے حصص کی قیمتوں میں 1.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9042

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں