- Advertisement -
نیویارک ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) امریکی حصص بازاروں میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ وال سٹریٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ڈو جونز انڈسٹریل ایوریج 1.5 فیصد کی بہتری سے 19540.68 پوائنٹس اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.3 فیصد کے اضافے سے 2240.87 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نسداک کمپوزٹ انڈیکس 1.1 فیصد کی بہتری سے اپنی ریکارڈ سطح سے صرف 6 پوائنٹس کم 5392.48 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32772
- Advertisement -