امریکی حکام سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے، ایران

56
Iranian Foreign Ministry spokesman Esmail Baghai
Iranian Foreign Ministry spokesman Esmail Baghai

تہران ۔9جولائی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔ العر نیہ نے ایرانی سرکاری میڈیا کاحوالہ دیتے ہو ئے کہاکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا کہ ہم جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی حکام سے کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں؟ ہم مذاکرات کی طرف واپس آتے ہیں لیکن ہم ان مذاکرات کے درمیان کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ اسرائیل کو ہم پر دوبارہ حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔