واشنگٹن ۔22اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر کا پاکستان کا دورہ سرکاری نہیں۔
اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رکن کانگرس الہان عمر کے دورہ پاکستان کو امریکی حکومت سپانسر نہیں کر رہی اور اس حوالے سے تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ان کے دفتر سے ہی رجوع کیا جائے۔
امریکی رکن کانگرس الہان عمر 24 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، سپیکر قومی اسمبلی ،وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔