اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کی جانب سے کوڈ 19 سے متعلق ضروری سامان کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بروقت امداد کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کا ایک حصہ ہے،جو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے پاکستانی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔جمعہ کو اس سلسلے میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے امریکی حکومت کی جانب سے کوڈ 19 سے متعلق ضروری سامان کی فراہمی کو سراہا ہے جس میں چھ لاکھ پچاسی ہزار کے این۔95ماسک،پچاس ہزار حفاظتی چشمے،دو لاکھ پچاس ہزار ڈائیگناسٹک کٹس اور ایک ہزار پلس آگسیمیٹرز شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے 200 وینٹیلیٹر پاکستان کو فراہم کی تھیں۔