امریکی خاتون اول جی ۔7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

واشنگٹن۔04 جون (اے پی پی)امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کینیڈا کے شہرکیوبیک میں 8 جون سے شروع ہونے والے جی۔ 7 اجلاس شرکت نہیں کریں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اول جی۔7 اجلاس میں شامل نہیں ہوں گی اور ان کا ڈونلڈ ٹرمپ اورکم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے لئے سنگاپور دورہ کرنے کا بھی …

واشنگٹن۔04 جون (اے پی پی)امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کینیڈا کے شہرکیوبیک میں 8 جون سے شروع ہونے والے جی۔ 7 اجلاس شرکت نہیں کریں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اول جی۔7 اجلاس میں شامل نہیں ہوں گی اور ان کا ڈونلڈ ٹرمپ اورکم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے لئے سنگاپور دورہ کرنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ 10 مئی سے عوامی طور پر نہیں دیکھی گئی ہیں۔