ٹوکیو ۔ 27 مئی (اے پی پی) امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ نے جاپان کی وزیر اعظم کی اہلیہ کے ہمراہ جاپانی ثقافت کا جائزہ لیا انہون نے سوموار کو اکاساکا پیلس میں جاپانی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر بانس کے درختوں کے سائے میں ایک جاپانی فن کار نے بانسری پر جاپانی لوک گیت کی دھن پیش کی جس سے ملینیا ٹرمپ بہت محظوظ ہوئیں انہیں بتایا گیا کہ بانسری کی دھن جاپان کی ایک قدیم روایت ہے جاپان میں بانس موسیقی کے علاوہ پھولوں کی سجاوٹ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے سٹیج کو گل ادریسی ، شاہ بلوط ، میپل ٹری کے پتوں اور جاپانی پھولوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح تلاب میں مچھلی کو اپنی جانب راغب کیا جاتا ہے جاپانی وزیر اعظم کی اہلیہ نے تالی بجائی اور ملینیا ٹرمپ نے بھی ایسا کیا جس پر گارڈن میں بنے تالاب کی مچھلیاں پانی میں لہریں بناتے اوربل کھاتے ہوئے کنارے پر آئیں اس موقع پر بچوں نے روایتی رقص پیش کیا ایک بچے نے امریکی خاتون اول کو گلدستہ پیش کیا۔