وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک

ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران دیئے گئے سخت بیانات کا اثر وقت گذرنے کے ساتھ دم توڑ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو میں انھوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے امریکی عوام کو 45 ویں صدر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم اور ریاست کا انتظام دو مخلتف معاملات ہیں ۔