امریکی دباو کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھیں گے، روحانی

103

تہران ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباو کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے ایران کے قومی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔ روحانی کے مطابق ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکا کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔ اپنے اس خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آئندہ مہینوں میں دیکھ لے گا کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے آٹھ ممالک کو ایرانی خام تیل خریدنے کا استثنیٰ دو مئی کو ختم ہو جائے گا۔