امریکی رکن کانگریس کرس سٹیورڈ کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات،امریکی کانگریس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے،کرس سٹیورڈ

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) امریکی رکن کانگریس کرس سٹیورڈ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رکن کانگریس کو پہلے دورہ پاکستان پر خیرمقدم کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت اور اس حوالے سے اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) امریکی رکن کانگریس کرس سٹیورڈ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رکن کانگریس کو پہلے دورہ پاکستان پر خیرمقدم کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت اور اس حوالے سے اس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی منتخب پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک فعال جمہوریت کے طور پر امریکہ سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرس سٹیورڈ اور قبل ازیں سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں ارکان کانگریس کے دوروں سے تعلقات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کو ان خبروں پر خصوصی طور پر مایوسی ہوئی کہ پینٹا گان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف لئے گئے ٹھوس اور بھرپور اقدامات کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدقسمتی سے یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے بلاتفریق خاتمے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply