نیویارک ۔28مئی (اے پی پی):امریکی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں موثر ہونے والے طوفان میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق ٹیکساس کی کوک کاؤنٹی کے چیف رے سپنگٹن نے ریاست کو متاثر کرنے والے طوفان کے بارے میں بیانات دیئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے 3 ایک ہی خاندان سے تھے اور طوفان میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کے جاری ہونے کا اظہار کرنے والے سپنگٹن نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ طوفان میں ٹیکساس میں 7 اور آرکنساس اور اوکلاہوما میں 2، 2 افراد ہلاک ہوئے۔حکام نے بتایا کہ بجلی کی تاروں اورمکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔