واشنگٹن۔ 9 مئی (اے پی پی) امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر پیمانے پر 6.6 ریکارڈکی گئی ہے۔الاسکا کے زلزلہ پیماء سینٹر کے مطابق الاسکا سے 145 کلومیٹر مغربی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز زمین میں 1.6 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا تاہم اس سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔