امریکی ریاست الاسکا کے جزیرہ اومنک کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ

76
Earthquake
Earthquake

جونیائو۔30نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست الاسکا کے جزیرہ اومنک کے علاقہ نکولسکی میں 5.4 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کو نکولسکی کے مشرق میں 26 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 48.56 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔