امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 16 زخمی

115
Firing
Firing

واشنگٹن۔22جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ بی این او نیوز کے مطابق انڈیانولا کے پولیس چیف رونالڈ سیمپسن نے بتایا کہ یہ واقعہ انڈیاولا شہر میں ایک نائٹ کلب کے قریب پیش آیا۔ انڈیانولا کے میئر کین فیدرسٹون نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔