واشنگٹن ۔ یکم جون (اے پی پی) امریکی ریاست ورجینیا میں ایک سرکاری عمارت میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں12افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے ’پبلک یوٹیلیٹی‘ کی سرکاری عمارت میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص ایک عرصے سے ورجینیا شہر میںملازم تھا۔ ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ شخص پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔