26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی ریاست کنساس کے سکول کی گریجویشن تقریب میں گولی لگنے سے...

امریکی ریاست کنساس کے سکول کی گریجویشن تقریب میں گولی لگنے سے دو افراد زخمی

- Advertisement -

کنساس ۔ 16 مئی (اے پی پی) امریکی ریاست کنساس کے سکول کی گریجویشن تقریب میں گولی لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے مقامی پولیس کے سربراہ کے حوالہ سے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریاست کے آگسٹا ہائی سکول میں گریجوایشن کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص کی جرابوں میں چھپائی ہوئی پستول حادثاتی طور پر چل گئی جس سے اس شخص کا پاﺅں زخمی ہوگیا جبکہ دوسری گولی لگنے سے ایک خاتوں زخمی ہو گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں