- Advertisement -
لاس اینجلس ۔8اگست (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں شدید گرمی کے دوران "کینین فائر” کے نام سے ایک تیز رفتار جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے ۔شنہوا کے مطابق آگ نے چند گھنٹوں میں 1,000 ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں لے لیا، جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔وینچورا اور لاس اینجلس کاؤنٹی کی کئی آبادیوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا گیا ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ آگ جان لیوا خطرہ بن چکی ہے اور شہری انخلاء کے احکامات کو سنجیدگی سے لیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، علاقے میں درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیئس جبکہ نمی صرف 15 فیصد ہے، جو آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔
- Advertisement -