29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومتازہ ترینامریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری...

امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موا قع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمنرلزانویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے آنےوالے امریکی وفد کاخیرمقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موا قع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کے بیورو آف سائوتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز کےسینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئرکی قیادت میں امریکی وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔

وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتےہوئے زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔ دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کرتےہوئےامریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں