امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے گفتگو

170
APP70-12 ISLAMABAD: May 12 - US Ambassador to Pakistan David Hale called on Federal Minister for Commerce Engr. Khurram Dastgir Khan. APP

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مستحکم معاشی اور تجارتی تعلقات چاہتا ہے، معاشی تعلقات سیکورٹی کا حصہ ہے تاہم یہ بلٹس سے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم ہے اور امریکہ معاشی اور تجارتی شعبوں میں پاکستان کو امداد فراہم کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشی اور تجارتی امور میں مزید تعاون کیلئے سرمایہ کاری کے معاہدوں اور دیگر متعلقہ اداروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عوام پاکستان کے روشن پہلو کو دیکھیں جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے حالات میں بہتری آئی ہے۔