امریکی سٹاک ایکسچینجز میں مندی

124

نیویارک ۔ یکم نومبر (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینجز میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ صدارتی انتخابی مہم کے بارے میں پائی جانے والی غیریقینی کی صورتحال ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈاﺅ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.1 فیصد کی کمی سے 18142.42 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 اور نسدک کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد کی کمی سے بالترتیب 2126.15 پوائنٹس اور 5189.13 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔