امریکی سٹاک مارکیٹس میں مندی

99

نیویارک ۔ 07 فروری (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل انڈیکس 0.1 فیصد گرنے کے بعد 20052.42 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.2 فیصد کمی کے بعد 2292.56 پوائنٹ پر بند ہوا۔نصداق کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد کم ہونے کے بعد 5663.55 پوائنٹ پر بند ہوا۔