- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 18 مئی (اے پی پی) امریکی سینٹ نے مہلک مرض زیکا وائرس کے خاتمے کیلئے 1.1بلین امریکی ڈالرز کے ایمرجنسی فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی ۔امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے اس رقم پر کٹوتی کا مطالبہ کیا تھا اور زیکاوائرس کے خاتمے کیلئے 622 ملین امریکی ڈالر کی امدادی رقم فراہم کرنے کا بل پیش کیا تھا تاہم امریکی سینٹ نے صدر براک اوباما کی انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانیوالی امدادی رقم 1.1بلین ڈالر کو کثرت رائے سے منظور کرلیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5345
- Advertisement -