امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، کنٹرول لائن پر اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کیپیٹل ہل واشنگٹن میں چیئر میں سینیٹر باب کروکر اور رینکنگ رکن سینیٹر بن کارڈین سے ملاقات کے دوران پاکستان کیلئے امداد اور حمایت پر سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔طارق فاطمی نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں معاونت کی فراہمی کے حوالے سے اجازت دینے پر امریکی کانگریس کے کردار کو سراہا جو پاکستان کے لئے فاٹا میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو ئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32918