28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی شخص نے 18 سال تک خود کو سانپوں کا زہر لگا...

امریکی شخص نے 18 سال تک خود کو سانپوں کا زہر لگا کر سائنسدانوں کو حیران کر دیا

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔5مئی (اے پی پی):ایک امریکی شہری ٹِم فریڈی نے تقریباً دو دہائیوں تک اپنے جسم میں سانپوں کا زہر داخل کر کے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس طویل تجربے کا مقصد ایک ایسا نیا، مؤثر اور جامع اینٹی وینم (تریاقا) تیار کرنا تھا جو سانپوں کے زہریلے اثرات سے انسانوں کو بچا سکے۔ماہرین کے مطابق فریڈی کے جسم میں جو مدافعتی نظام پیدا ہوا وہ غیر معمولی ہے۔

ان کے خون میں پائے جانے والے اینٹی باڈیز نے تجربات کے دوران جانوروں کو مہلک سانپوں کے زہر سے محفوظ رکھا۔ٹِم فریڈی نے خود کو دنیا کے خطرناک ترین سانپوں جیسے مامبا، کوبرا، ٹائی پین اور کرائٹ کے زہر سے 700 سے زائد مرتبہ انجیکشن لگایا اور 200 سے زائد بار سانپوں سے ڈسنے کی اذیت برداشت کی۔فریڈی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک طرزِ زندگی بن چکا ہے۔

- Advertisement -

فریڈی کے تجربات کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امریکی بایوٹیک کمپنی "سینٹیفیکس” کے سی ای او ڈاکٹر جیکب گلانفیل نے کہا کہ جب انہوں نے فریڈی سے پہلی بار بات کی تو کہا کہ وہ حیران کن ہے۔فریڈی نے رضامندی ظاہر کی اور صرف خون کے نمونے حاصل کرنے کی بنیاد پر تجربے کی اخلاقی منظوری بھی حاصل ہو گئی۔

ماہرین نے فریڈی کے خون سے ایسے اینٹی باڈیز اخذ کیے جو 19 خطرناک ترین سانپوں کے زہر کے خلاف اثر دکھاتے ہیں۔ ڈاکٹر گلانفیل کے مطابق یہ ایک ایسی پہلی جامع دوا کی شکل لے سکتی ہے جو ان اقسام کے سانپوں سے تحفظ دے گی جن کے لیے ابھی تک کوئی مؤثر اینٹی وینم دستیاب نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592484

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں