اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے پاکستانی ویزے کے اجراءاور پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی، اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاﺅنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی ہے ،میتھیو بیرٹ کی نشاندہی …
امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود پاکستانی ویزے کے اجراءاور پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے پاکستانی ویزے کے اجراءاور پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی، اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاﺅنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی ہے ،میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کے لئے وزیرِداخلہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اتوارکو وزارتِ داخلہ میں وزیرِداخلہ کی زیرصدارت امیگریشن اور غیر ملکیوں کو ویزے کے اجراءکے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزارتِ داخلہ، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔








