امریکی شیل آئل کی پیداوار میں اضافے کے باوجود 2018 ءکے دوران خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگا

106

نیویارک۔ 04 مارچ (اے پی پی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شیل آئل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کے باوجود 2018 ءکے دوران خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ اوپیک کا پیداوار میں کمی کے عزم پر کاربند رہنے کا عزم ہے۔رائٹرز کی جانب سے 37 اقتصادی ماہرین سے کیے جانے والے سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق روس اور اوپیک ممالک خام تیل کے نرخوں میں اضافے کے لیے اس کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر عمل پیرا ہیں جس سے صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم دوسری جانب امریکا اپنی شیل آئل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ کیے جارہا ہے ۔