نیویارک ۔30مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک کی اعلٰی ترین یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے جہاں کچھ بین الاقوامی طالب علموں کو امریکی کیمپسز میں اپنے داخلے کی درخواستوں کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں پہلے سے ہی ان تعلیمی اداروں میں زیرِتعلیم طلبہ میں اضطراب اور تناؤ پھیل گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے ان اقدامات سے تقریباً 10 لاکھ غیرملکی طلبہ کے سامنے امریکہ کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔
کیونکہ وہ امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں جنہیں وہ اپنے ’امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ کے پاپولسٹ ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں جہاں ہارورڈ میں بین الاقوامی سکالرز کی میزبانی کو قانونی طور پر چیلنج کیا ہے، وہیں انہوں نے غیرملکی کیمپس کے طلبہ کی ملک بدری اور حال ہی میں طلبہ کے ویزا کی کارروائی کو معطل کرنے جیسے اقدامات کئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603110