واشنگٹن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما کے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ( کل) پیر سے شروع ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براک اوباما کے آخری دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اور عالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے۔