واشنگٹن۔21اپریل (اے پی پی):امریکا کے صدر جوبائیڈن نے یوکرین بارے تازہ جائزے کے لیے اعلیٰ فوجی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے روسی حملے کا تازہ ترین جائزہ لینے کے لیے وائٹ ہاؤس میں اپنی فوجی قیادت سے ملاقات سے قبل اعلیٰ فوجی افسروں سے کہا کہ وہ ان سے ان کے جائزوں کو سننا چاہتے ہیں کہ میدان میں ہماری افواج کیا دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں سٹرٹیجک ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہمارے منصوبے اور قوت کا انداز بھی اتنا ہی متحرک ہونا چاہیے۔
ملاقات میں سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی اور تقریباً دو درجن دیگر عسکری رہنما اور قومی سلامتی کے مشیر شامل تھے۔