واشنگٹن ۔13مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کی سرخ چمکدار گاڑی خرید لی۔اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی ایک چمکدار سُرخ رنگ کی گاڑی سیڈان خریدی ہے جو ان کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کے لیے حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی پروڈکٹ ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی بغیر کسی رعایت کے پوری قیمت پر خریدی ہے جس کی مالیت تقریباً 80,000 ڈالر ہے۔