امریکی صدر نے ٹیکس، اخراجات اور قرض کی حد سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے

44
US President
US President

واشنگٹن ۔5جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخراجات کے بل پر دستخط کر دیے جس میں ٹیکسوں میں کٹوتی اور قرض کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک تقریب میں بل پر دستخط کرنے سے پہلے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا بل ہے جس پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ا نہوں نے کہاکہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹیکس کٹوتی ہے۔ اس بل میں کچھ علاقوں میں ٹیکسوں اور سرکاری اخراجات میں خاطر خواہ کٹوتی کی شرط ہے۔ لیکن یہ دفاع پر زیادہ رقم مختص کرتا ہے جس میں گولڈن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم، اور بارڈر کنٹرول شامل ہے ۔