واشنگٹن ۔ 31 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی ایٹس کو حکم عدولی کرنے پر انھیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سیلی ایٹس نے اپنے محکمہ انصاف کے وکلاءسے کہا تھا کہ وہ امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کے حکم نامے پرعمل کریں نہ ہی اس کی حمایت کریں۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلی ایٹس نے ایک قانونی حکم نامہ جس کا مقصد امریکی شہریوں کا تحفظ ہے پر عمل کرنے سے منع کر کے محکمہ انصاف کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ان کی جگہ پر ایسٹرین ڈسٹرک آف ورجینیا کی اٹارنی ڈینا بوینٹے کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔