واشنگٹن۔24دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر کی طرف سے من پسند لوگوں کو معاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق مشیر اور انتخابی مہم کے منیجر کو معاف کردیا۔کمپین منیجر پال مانافورٹ کو امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر سزا سنائی گئی تھی۔ امریکی صدر کی جانب سے اپنے قریبی دوست اور سابق مشیر راجر اسٹو ن کو بھی معاف کر دیا گیا ہے۔ راجر اسٹون کو کانگریس میں جھوٹ بولنے پر سزا دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹرمپ نے بلیک واٹر کے 4اہلکاروں سمیت 15 افراد کو صدارتی معافی دی تھی۔ بلیک واٹر کےاہلکارعراق میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔