واشنگٹن۔7مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی شہروں اور آزا کشمیر کے حصے پر بھارت کے میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کارروائی جلد ختم ہو جائے گی۔صدر ٹرمپ نے منگل کی شام حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےوائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک شرم کی بات ہے ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا جب ہم اوول آفس کے دروازوں سے گزر رہے تھے۔
انہوں نے دو جوہری حریفوں کے بارے میں کہا: "وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں… مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔” دریں اثناء نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس "لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں”۔ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط وتحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593704