امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی پیش کش سے ایران کو دھوکا نہیں دے سکتے، آیت اللہ علی خامنہ ای

115

تہران ۔ 5 جون (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی پیش کش سے تہران کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انھوں نے اپنے اس مو¿قف کا ا عادہ کیا ہے کہ ایران میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔امریکی صدر کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے علی خامنہ ای نے نشری تقریر میں کہا کہ امریکی صدر نے حال ہی میں کہا ہے کہ ایران موجودہ قیادت کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے۔