امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 740 بلین ڈالر کے دفاعی اخراجات کا بل ویٹو کر دیا

86

واشنگٹن۔24دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے بھیجے گئے آئندہ مالی سال کے لیے 740 بلین ڈالر کے بڑے دفاعی اخراجات کے بل کو ویٹو کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوئے کہا ہے کہ یہ بل رواں ماہ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے اکثریتی اراکین نے پاس کیا جسے منظوری کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا جسے انہوں نے ویٹو کر دیا۔ امریکی صدر نےکہا کہ یہ بل روس اور چین کے لئے ایک تحفہ ہے اور اس سے مستقبل میں کسی بھی انتظامیہ کے فوجیوں کو واپس بلانے کے اختیارات محدود کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بل کی شرائط پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے افغانستان، جرمنی ، یورپ اور دیگر ممالک سے امریکی فوجیوں کا انخلا محدود کیا جاسکتا ہے اور امریکی فوجیوں کی واپسی بری پالیسی نہیں ہے لیکن یہ غیرآئینی ہے اور یہی نہیں اس بل کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ 19 ویں صدی میں امریکی خانہ جنگی میں غلامی کے حامی علیحدگی پسند جنرلز یعنی کنفیڈریٹ لیڈرز کے ناموں سے منسوب فوجی اڈوں کے نام تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے قومی دفاعی ایکٹ ( این ڈی اے اے ) کسے سیکشن 230 کے نام سے جانا جاتا ہے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس میں تبدیلی کی درخواست کی تھی جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی این ڈی اے اے نے اس میں قومی سلامتی ، امریکی تاریخ کے اہم فوجیوں کے احترام کے لیے کے اہم اقدامات شامل کیے گئے اور میری انتظامیہ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالسی کے اقدامات میں امریکہ کو اولین ترجیح دینے کی کوششوں کی مخالفت بھی کی اس لیے سیکشن 230 میں تبدیلی کے بغیر این ڈی اے اے روس اور چین کے لیے ایک تحفہ ہے اور وہ اس بل کو منظور کر کے امریکہ اور اس کے عوام کے مفادات کو دائو پر نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ بل میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیےکو ختم کیا جائے۔