پیانگ ینگ۔25مئی (اے پی پی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ سے مجوزہ ملاقات کی منسوخی کے باوجود امریکا کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ ینگ حکومت اپنے جوہری پروگرام کے معاملے میں ’ٹرمپ فارمولے‘ کی امید رکھتی ہے۔ …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کے باوجود شمالی کوریا امریکا کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار

مزید خبریں
پیانگ ینگ۔25مئی (اے پی پی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ سے مجوزہ ملاقات کی منسوخی کے باوجود امریکا کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ ینگ حکومت اپنے جوہری پروگرام کے معاملے میں ’ٹرمپ فارمولے‘ کی امید رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مراسلے کے ذریعے کم جونگ ان کے ساتھ مجوزہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔








