واشنگٹن ۔ 06 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرملک میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ ایک جج نے ملکی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔انہوں نے سرحدی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکا آنے والے لوگوں کی چیکنگ کریں۔انھوں نے کہا کہ عدالتیں ہمارا کام مشکل بنا رہی ہیں اور اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج کو اٹھانا پڑے گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے