واشنگٹن۔ 28 فروری (اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پرنس محمد بن زیاد کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی ۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے ہر دو مذاکرات میں ایران کی علاقائی عدم استحکام کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔دوسری طرف صدر ٹرمپ نے خلیجی تعاون کونسل کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پرنس محمد بن زیاد کا بھی شکریہ ادا کیا۔