واشنگٹن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فولا اور ایلومینیم کی درآمد پر پابندی کے بل پر دستخط کرتے ہوئے غیر ملکی سٹیل کی درآمد پر 25 فی صد اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سابق تجارتی پالیسیوں سے امریکا کو سخت نقصان پہنچ رہا تھا تاہم ان کا کہنا تھاکہ اتحادی ممالک اس ڈیوٹی سے استثنیٰ کے لیے مذاکرات کرسکتے ہیں۔