19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کاسمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،100ملین ڈالر کی ہنگامی...

امریکی صدر کاسمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،100ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

- Advertisement -

واشنگٹن۔4ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے سمندری طوفان آئیڈا سے بری طرح متاثرہ ریاست لوزیانا کے دورے کے دوران متاثرین کے لیے100ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ متاثرین یہ امداد فوری طور پر پانچ سو ڈالر فی شہری کی حد تک وصول کر سکتے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ سمندری طوفان آئیڈا کی تباہ کاریاں اور کیلیفورنیا میں بھڑک اٹھنے والی جنگلات کی آگ ماحولیاتی تبدیلیوں کی واضح علامات ہیں۔ انہوں نے تحفظِ ماحول کی کوششیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=271338

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں