34.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر جلد محصولات عائد...

امریکی صدر کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر جلد محصولات عائد کرنے کا اعلان

- Advertisement -

واشنگٹن ۔14اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر محصولات کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاس کے مطابق انہوں نے اپنے طیارے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر ٹیرف مستقبل قریب میں لاگو ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے سمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس کی ترسیل کو عارضی محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، حکام بعد میں ان پر الگ الگ سیکٹرل ٹیرف لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ اشیا سیمی کنڈکٹرز کے زمرے میں آئیں گی، جن پر "ایک یا دو ماہ میں” محصولات عائد کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581485

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں