29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کا منصوبہ اچھا، عملدرآمد ہونا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم

امریکی صدر کا منصوبہ اچھا، عملدرآمد ہونا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم

- Advertisement -

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کوبہت اچھا اور شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ غزہ سے نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں ان کو اس کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔ان کو جانے کی اجازت دی جانی چاہیے اور پھر وہ واپس آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

غزہ کی تعمیر نو کی جانی ہے اور اس کے لئے یہاں کےمکینوں کی نقل مکانی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا غزہ کے مکینوں کو وہاں سے نکالنے کا منصوبہ پہلا اچھا خیال ہے جو میں نے سنا ہے۔ یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس پر کام کیا جانا چاہیے، اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور اس پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔ دریں اثنا امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن ال گرین نے غزہ پر قبضے اور وہاں امریکی فوج بھیجنے کے بیان پر امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیکساس سے رکن کانگریس ال گرین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی تقریر کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں نسلی تطہیر کوئی مذاق نہیں ،خاص طور پر جب یہ بات دنیا کے سب سے طاقتور شخص یعنی امریکا کے صدر کی طرف سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے گھناؤنے کاموں پر صدر کے خلاف مواخذے کے آرٹیکلز کے تحت تحریک پیش کروں گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں