واشنگٹن۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنائےجانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکا منشیات کی اسمگلنگ کو زمین پر بھی روکنے کے اقدامات کرے گا۔رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان نیول اسٹیشن نورفوک میں ایئرکرافٹ کیریئر ہیری ایس ٹرومین کے قریب خطاب کے دوران دیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا …
امریکی صدر کا وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنائےجانے کا اعلان ، اب منشیات کی سمگلنگ کو زمین پر بھی روکنے کے اقدامات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنائےجانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکا منشیات کی اسمگلنگ کو زمین پر بھی روکنے کے اقدامات کرے گا۔رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان نیول اسٹیشن نورفوک میں ایئرکرافٹ کیریئر ہیری ایس ٹرومین کے قریب خطاب کے دوران دیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے جمعے کو اعلان کردہ کارروائی کا حوالہ دے رہے تھے یا نہیں۔ اس کارروائی میں، جو حالیہ ہفتوں میں چوتھا حملہ تھا، چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ ہفتوں میں نیوی نے ہمارا مشن سپورٹ کیا کہ کارٹیل دہشتگردوں کو سمندر سے ختم کر دیا جائے، ہم نے کل رات ایک اور کارروائی کی، اب ہمیں کوئی نہیں مل رہا۔انہوں نے منشیات سمگلرز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ سمندر کے راستے آنا بند کر چکے ہیں، اس لیے اب ہمیں زمین پر دیکھنا ہوگا کیونکہ انہیں مجبوراً زمین کے راستے آنا پڑے گا۔وینزویلا کی وزارت اطلاعات نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ویزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ٹرمپ کے اعلان کے کچھ دیر بعد ٹیلیگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے امریکا کی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ملک کو سفارتی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری عوام کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہوگی، اپنے جینے اور آزادی کے حق کے دفاع کے لیے ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے کہا کہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے فون پر مکمل اظہار یکجہتی اور حمایت کیا ہے۔








