- Advertisement -
واشنگٹن ۔30مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیرف کی جارحانہ حکمت عملی پر عدالتی پابندی کے فیصلے کی عارضی معطلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں فیڈرل سرکٹ کے لیے ریاست ہائے متحدہ کی اپیل عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کی درخواست پر غور کرنے کے لیے زیریں عدالت کے فیصلے کو روک رہی ہے،عدالت نے مقدمات کے مدعیان کو پانچ اور انتظامیہ کو نو جون تک جواب دینے کا حکم دیا ۔
قبل ازیں، امریکا کی بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق احکامات کو اس بنیاد پر روک دیا تھا کہ اُنہوں نے ان چند ممالک کی درآمدات پر محصولات عائد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603116
- Advertisement -