- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 14 مئی (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے پانچ نارڈک ریاستوں ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، ناروے اور آئس لینڈ کو سول حقوق، انسانیت کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تبدیلی پر مضبوط گرفت رکھنے کے حوالے سے عالمی چیمپیئنز قرار دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں امریکی صدر اور پانچ نارڈک ریاستوں کے لیڈران کا ایک اہم سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4867
- Advertisement -